جی 20 گروپ کا کم آمدنی والے ممالک کی امداد کے لیے اضافی اقدامات اٹھانے پر اتفاق
2020-11-14 16:31:02
جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہان نے ۱۳ نومبر کو ایک ویڈیو کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ "کم آمدنی والے ممالک کے قرض میں تخفیف " کے علاوہ اضافی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ کم آمدنی والے ممالک پر پڑنے والے وبا کے اثرات کے تناظر میں ان کی مددکی جاسکے۔
جی 20 کانفرنس کی میزبانی چیئرمین ملک سعودی عرب نے کی۔ کانفرنس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بہت سے کم آمدنی والے ممالک میں کووڈ- 19 کے بحران اور قرضوں کے بگڑتے امکانات کے پیش نظر، اب ان ممالک کو مزید امداد فراہم کرنے کے لیے اضافی اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت ہوگی۔
یاد رہے کہ رواں سال پندرہ اپریل کو جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہان نے ایک ویڈیو کانفرنس میں "کم آمدنی والے ممالک کے قرضوں میں تخفیف " کی منظوری دی تھی ۔