عالمی ادارہ صحت بھارت میں عالمی روایتی طبی مرکز قائم کرے گا

2020-11-14 16:46:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تیرہ نومبر کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں ایک عالمی روایتی طبی مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ روایتی ادویات کی تحقیق ، ان کے بارے میں تربیت اور ان کومتعارف کرنے کے نظام کو مضبوط بنایاجاسکے۔
ٹیڈروس ادھانوم نے بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ یہ مرکز عالمی ادارہ صحت کی طرف سے دو ہزار چودہ سے دو ہزار تیئیس تک روایتی ادویات کی حکمت عملی بنانے میں تعاون کرے گا۔ اس حکمت عملی کا مقصد پالیسی اور عملی منصوبہ بندی کے لیے مختلف ممالک کی مدد کرنا ہے تاکہ روایتی ادویات کے کردار کومضبوط بنایا جاسکے۔


شیئر

Related stories