امریکی دستوں کے گھر لوٹنے کا وقت آگیاہے، امریکہ کے ایکٹنگ سیکرٹری دفاع
ہفتے کو جاری کیے گئے پینٹاگون کی ایک یادداشت کے مطابق امریکہ کے نئے ایکٹنگ سیکرٹری دفاع کرسٹوفر ملر نے امریکی افواج سے کہا ہے کہ تمام جنگوں کا خاتمہ لازمی ہونا چاہیے اور امریکی دستوں کے گھر لوٹنے کا وقت آگیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ جنگوں کے خاتمے کیلئے شراکت داری اور سمجھوتے کی ضرورت ہوتی ہے، ہم نے چیلنج کو قبول کیا ہم نے اس کیلئے سب کچھ کیااب گھر لوٹنے کا وقت آگیاہے۔
سیکرٹری دفاع نے مزید کہا کہ ہم القائدہ کے خلاف ۲۰۰۱ سے برسر پیکار ہیں اور اب ہم انہیں شکست دینے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔یہ ایک طویل جنگ رہی ہے جس میں ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، بہت سے لوگ
اس جنگ سے تھک چکے ہیں جن میں میں بھی شامل ہوں تاہم یہ ایک نازک مرحلہ ہے جس میں ہم اپنی کوششیں قائدانہ سے حمایتی نوعیت کی طرف تبدیل کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سال فروری میں طالبان اور امریکہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق اگر طالبان مطلوبہ شرائط پوری کرتے ہیں تو امریکی دستے مئی ۲۰۲۱ تک افغانستان سے نکل جائیں گے۔
امریکہ کے مرکزی کمانڈ کے کمانڈر کینیتھ میکنزی نے کہا ہے کہ ابھی تک طالبان نے ایساکچھ حتمی طور پرنہیں کہا ہے کہ وہ اس معاہدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔