عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
2020-11-16 11:28:20
عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ پر جاری تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وسطی یورپی وقت کے مطابق پندرہ تاریخ کی سہ پہر چار بج کر پینتیس منٹ (23:35 بیجنگ وقت) تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 594،000 کا اضافہ ہوا ہے ، جو 53،766،728 تک پہنچ گئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8،212 کے اضافے کے ساتھ1،308،975 تک پہنچ گئی ہے ۔
ادھر امریکہ میں مشرقی وقت کے مطابق پندرہ تاریخ کی سہ پہر تین بج کر سترہ منٹ ستائیس سیکنڈز تک تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد11،003،469 تک پہنچ گئی جبکہ اموات کی تعداد 246،073 ہو چکی ہے۔ اس وقت دنیا میں امریکہ تصدیق شدہ کیسوں اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک بن گیا ہے ۔
حالیہ دنوں امریکہ میں ایک ہی دن میں نئے تصدیق شدہ کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔