پاکستان کی سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیر مین سینیٹر محمد طلحہ محمود کا انٹرویو

2017-12-18 15:25:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

پاکستان کی سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیر مین سینیٹر محمد طلحہ محمود کا انٹرویو

پاکستان کی سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیر مین سینیٹر محمد طلحہ محمود کا انٹرویو

نمائندہ سی آر آئی ۔ طاہر چغتائی ۔

l چائنا کلچر اینڈ ہیریٹیج فاونڈیشن کی سالگرہ کی دسویں تقریب اور چائنا پاکستان ثقافتی تبادلے ۔

 مجھے دعوت دی گئی تھی چائنا کلچرل  اینڈ ہیریٹیج کی چئیر پرسن مادام کانگ اور مادام جین کی طرف سے ۔ انکی دعوت پر میں اسلام آباد سے یہاں شنجن آیا ہوں ۔ اس فاونڈیشن نے اپنے دس سال کامیابی کے ساتھ پورے کئیے اور اس حوالے سے یہ تقریب  منعقد کی گئی ہے ۔  مجھے اس میں شرکت کر کے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہےاور اسکے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی خوشی ہو رہی  ہے کہ چائنا کلچرل اینڈ  ہیریٹیج فاونڈیشن پاکستان میں بھی کام کرنا چاہتی ہے ۔ ہر علاقے کا جسطرح اپنا اپنا کلچر  ہوتا ہے ، اسی طرح پاکستان کی اپنی ثقافت ہے اپنا ہیریٹیج ہے۔ مادام کانگ نے یہ بات کی کہ آپ کے چاروں صوبے اور علاقے جیسا کہ کشمیر ، گلگت بلتستان، اور فاٹا کا علاقہ ہے ان تمام صوبوں اور علاقوں کا بڑا ہی زبردست ثقافتی سیٹ اپ ہے اور چائنا کلچرل اینڈ ہیرٹیج فاونڈیشن کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ساتھ اپنا سیٹ اپ بنائیں میں نے انہیں خوش آمدید کہا ہے اور کہا ہے کہ آپ پاکستان کے اندر اس حوالے سے اگر کوئی سرگرمی شروع کرتے ہیں تو ہم آپ کو مدد فراہم کریں گے۔

l یہ  تعاون بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک  کے لئیے کسطرح مددگار ثابت ہوگا ۔

اسوقت  پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا  منصوبہ چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہے اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ اسکے قریبی ممالک بھی فائدہ اٹھائیں گئے یعنی ڈھائی ارب سے زیادہ لوگ اس سے براہ راست فائدہ اٹھائیں گئے۔  اور جو بیلٹ اینڈ روڈ کا منصوبہ  ہے  یہ پرانا سلک روٹ تھا جسے عزت مآب جناب شی جن پھنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ کا نام دے کر دوبارہ بحال کیا ہے اور اس سارے انیشیٹیو میں بھی میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اس میں چائنا کلچرل اینڈ ہیریٹیج فاونڈیشن کا حصہ بھی  اس لحاظ سے ہے کہ مادام کانگ کے والد جنرل پیاو ، 1950 میں پاکستان میں چین کے سفیر کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں انہوں نے اس کے لئیے دو اہم کام کئیے ایک 1963 میں جو چین پاکستان کا سرحدی معائدہ ہوا جس سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئے اس معائدے کے حوالے سے جنرل پیاو کا بہت اہم کردار رہا ہے ۔اور دوسری بار  جب 60 کی دھائی میں  شاہراہ قراقرم بنائی گئی جس میں بیشتر چینی اور پاکستانی لوگوں کی قربانیاں ہیں ، اس میں بھی جنرل  پیاو نے اہم کردار ادا کیا اس لئیے میں کہنا چاہوں گا کہ آج سے 50  سے60 سال پہلے جنرل پیاو نے جو اہم کردار ادا کیا چین پاکستان دوستی کے حوالے سے ، انکی بیٹی مادام کانگ آج اسی سلسلے کو آگے بڑھا رہی ہیں ۔ اور پاکستان کی طرف سے ہمارا ان کے ساتھ ایم او یو سائن ہو چکا ہے ۔ اور ہم انکو پاکستان میں ہر  حوالے سے  سپورٹ کر رہے ہیں اور اگر چائنا کلچرل اینڈ ہیریٹیج فاونڈیشن پاکستان میں لوگوں کے ساتھ کام کرے گی تو اس سے افرادی رابطے میں مدد ملے گی اور  اگر افرادی رابطہ بڑھے گا تو یہ منصوبہ کامیاب ہو گا اور اس سے چین پاکستان دوستی کو تقویت ملے گی ۔

l یہ تعاون دونوں ممالک کی زبان کے فروغ میں  کیا کردار ادا کرے گا ۔

سب سے اہم چیز جس کی طرف آپ نے ابھی توجہ دلائی ہے وہ ہے کمیونیکیشن ، اور وہ شروع ہو گی زبان سے۔ پاکستان میں چائینیز زبان سکھانے کے حوالے سے بہت سے انسٹیٹوٹ کھل چکے ہیں  بہت سارے سکولوں میں یہ بطور زبان پڑحائی جا رہی ہے اور یہاں بھی اردو سکھانے کے انسٹیٹیوٹ قائم ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے فاونڈیشن نے بھی مجھ سے بات کی ہے اوہ ہمارے طلبہ کو اسکالر شپ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس سے نہ صرف  لوگوں کے درمیان  کمیونکیشن میں آسانی ہو گی بلکہ ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے میں بھی آسانی ہو گی ۔اور اس سے روابط میں بھی مضبوطی آئے گی ۔      


شیئر

Related stories