باہمی تعاون: چین کی اقتصادی بحالی کا راز

2020-06-29 15:02:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح اس وقت چین میں کووڈ-۱۹ کے انسداد و کنٹرول کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم چین میں ان کاوشوں کے ساتھ ساتھ  اقتصادی بحالی کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔مئی میں چین میں صنعتی منافع کی شرح نمو رواں سال  میں پہلی مرتبہ صفر سے بلند ہو کر چھ فیصد تک  جا پہنچی ہے۔ اقتصادی بحالی کی اس  تیزرفتاری کا سبب  کئی پہلوؤں پر مشمل ہے ،جن میں قومی سطح پر امدادی اقدامات و پالیسیاں اورصنعتی و کاروباری اداروں کی اپنے پاؤں پر کھڑا  ہونے کی ذاتی کوششیں بھی  شامل ہیں۔علاوہ ازیں صنعتی اداروں کے درمیان باہمی تعاون بھی ایک بہت اہم عنصر ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ شان دونگ میں تھونگ ای نامی ایک چھوٹے ادارے کو  وبا کے باعث گزشتہ ماہ آڈرز کی بڑی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یہ ادارہ بڑی مشکلات کا شکار ہو چکا تھا۔مئی کے بعد اس ادارے نے چین کی مشہور الیکٹرانک کمپنی ہائر  کے تیارکردہ آن لائن پلیٹ فارم سے دو کروڑ یوان مالیت کے آڈرز حاصل کر لیے  اور اب ان کا کاروبار بتدریج بحال ہونے ہورہا ہے۔مذکورہ آن لائن پلیٹ فارم کے انچارج کے مطابق انہوں نے ایک کھلا  اور شفاف نظام قائم کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر  تحقیقات،پیداوار،لاجسٹک اورمالیت سے متعلق  کئی ملین ادارے  جمع ہیں۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے  پیداواری وسائل اور معلومات کا باہم تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔اس طرح چھوٹے اور درمیانے صنعتی و کاروباری ادارے بھی بڑے بڑے اداروں کے وسائل کا استعمال کر سکتے ہیں اور اپنی مدد کر سکتے ہیں۔

چین کی اکیڈمی آف انڈسٹریل انٹرنیٹ  کے اعدادوشمار سے ظاہر ہ ہوتا ہے کہ  اس وقت تک چین میں آن لائن صنعتی پلیٹ فارمز کی تعداد پانچ سو سے زیادہ ہو چکی ہے ۔انڈسٹری انٹرنیٹ کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔ ماہرین کے مطابق چین میں شماریات کے وسائل پر مبنی پیداواری نظام  تشکیل دیا جائے گا جس کے تحت بڑے صنعتی ادارے پلیٹ فارم بنائیں گے اورچھوٹے و درمیانے ادارے ان  پلیٹ فارمزکا استعمال کریں گے ۔یوں بڑے اور چھوٹے صنعتی ادارے باہمی تعاون اور اشتراک سے اس بحران سے گزر کر کے پائیدار ترقی حاصل کر سکیں گے۔

 


شیئر

Related stories