​نئے ترقیاتی تصور کے تحت عوام کی خوشحال زندگی کی جستجو ،شعبہ اردو کا تبصرہ

2020-08-11 15:49:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے انسداد غربت کے مطابق، چین کے ایسے علاقے جہاں لوگوں کی رہائش کے لیے مناسب سہولیات موجود نہیں تھیں، وہاں سے عوام کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیس وسطی و مغربی صوبوں میں غریب لوگوں کو سینتالیس لاکھ اسی ہزار روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ غربت کے خاتمے کے عمل میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انسداد غربت کا یہ لائحہ عمل چینی حکومت کی جانب سے عوام کی خوشحالی پر توجہ دینے اور حیاتیاتی تحفظ کو اہمیت دینے کے "نئے ترقیاتی تصور" کا عکاس ہے۔

غریب لوگوں کو پسماندہ یا انسانی زندگی کے اعتبار سے ناقابل رہائش علاقوں سے دوسرے مقامات پر منتقل کرنا چین میں غربت کے خاتمے کی ایک اہم حکمت عملی ہے۔یہ عمل کم از کم دو اعتبار سے فائدہ مند ہے۔ اول ، ایسا کرنا لوگوں کی زندگیوں کی بہتری کے لیے مفید ہے کیونکہ ان علاقوں میں زندگی بسرکرنا مشکل ہے،باہر سے رابطوں میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔ دوم ، یہ حیاتیاتی تحفظ کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ ان علاقوں میں عموماً حیاتیاتی نظام کمزور ہے ،اگر انسان وہاں رہتے ہیں ، تو حیاتیاتی نظام پر اضافی بوجھ بڑھتا جاتا ہے ۔اس لیے انسانوں کی وہاں سے منتقلی حیاتیاتی ماحول کی بحالی اور بہتری کے لیے بھی سودمند ثابت ہوگی۔

چین کے صوبہ گانسو کی "گو لانگ"نامی کاؤنٹی کی مثال لیں ، جو ماضی میں ایک پسماندہ کاؤنٹی تھی۔یہاں ہزاروں لوگ پہاڑی علاقوں میں رہتے تھے جہاں زندگی بہت مشکل تھی۔حال ہی میں مقامی باشندے پہاڑی علاقوں سے نکل کر نئی بستیوں میں آباد ہوئے جہاں بہتر بنیادی تنصیبات،بہترین تعلیمی اور طبی خدمات میسر آ سکتی ہیں۔مزید یہ ہے کہ ذرائع معاش کے فروغ سے ان کی زندگی میں مسلسل بہتر ی آ رہی ہے۔ دوسری جانب ، جنگلات کے تحفظ پر مامور کارکن پہاڑی علاقوں میں داخل ہوئے اور انہوں نے وہاں جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز کیا۔یوں لوگوں نے پہاڑی علاقوں سے باہر نکل کر اپنی زندگی کی نئی شروعات کے لیے مزید مواقع حاصل کیے اور پہاڑی علاقوں میں حیاتیاتی نظام کا تحفظ بھی ممکن ہو سکا۔

چین کے صدر شی جن پھنگ بھی انسداد غربت کی کوششوں میں لوگوں کی دوسرے مقامات پر منتقلی کو نمایاں توجہ دیتے ہیں۔جناب شی جن پھنگ نے اگست دو ہزار انیس میں "گو لانگ"کاؤنٹی میں پہاڑی علاقوں سے دوسرےمقامات پر منتقل کیے جانے والے لوگوں کے گھروں کے خود دورے کیے اور ان کے حالات زندگی سے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے اس دوران نشاندہی کی کہ صنعت کی ترقی اوراجتماعی معیشت کے فروغ سمیت دیگر پہلووں پر غور کیا جائے تاکہ دوسرے علاقوں تک منتقل ہونے والے عوام کو روزگار مل سکے ، ان کی آمدن میں اضافہ ہو سکے اور ان کی زندگی بہتر ہو سکے۔اسی دوران انہوں نے جنگلات کا دورہ بھی کیا اور وہاں دیکھے جانے والے ہر ایک پودے کا نام پوچھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی رہنما عوامی زندگی اور حیاتیات پر بہت توجہ دیتے ہیں۔چینی حکومت ، اعلیٰ قیادت کی ہدایات کی روشنی میں ،چینی عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے ہوئے اور ساتھ ہی چین جدید ترقی کے راستے پر بھی گامزن ہے۔


شیئر

Related stories