رشکئی خصوصی اقتصادی زون سے خطے میں ترقی و سلامتی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ،سی آر آئی اردو کا تبصرہ

2020-09-17 15:22:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں پاکستان میں سی پیک کے تحت اہم منصوبے رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ دستخط کی تقریب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون علاقے کی تقدیر بدلے گا اور عام لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع لائے گا ۔ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر سے سرمایہ آئے گا ،مقامی لوگوں کو روزگار کے مزید مواقع میسرآئیں گے اور یوں خطے میں ترقی اور سلامتی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

رشکئی خصوصی اقتصادی زون پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخوا کے ایسے مقام پر قائم کیا جارہا ہے جہاں سے نقل و حمل کی سہولیات بہ آسانی میسرہیں۔ خام مواد اور تیارکردہ مصنوعات کی نقل و حمل میں کافی آسانی ہوگی۔ رشکئی کی اپنی قدرتی خوبی ہے کہ یہ سی پیک کے راستے کے پہلے جنکچر کےقریب ہے اور وسائل سے مالامال ہے۔ یہاں مینوفیکچرنگ کی بنیاد بھی نسبتاً مضبوط ہے۔اس زون کا کل رقبہ 406.7 ہیکٹر ہو گا اوراسے تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن اور خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی مشترکہ طور پر منصوبے کی تعمیر کریں گے۔

رشکئی خصوصی اقتصادی زون خیبرپختونخواہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے اگست میں اے پی پی کو بتایا کہ خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ دوسری طرف، رشکئی خصوصی اقتصادی زون مقامی صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور برآمدات کو وسعت دینے میں بھی مفید ہوگا۔ اس حوالے سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبے اب صرف مواصلات تک محدود نہیں رہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہماری ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر سے مقامی صنعتوں کی طرف زیادہ سرمایہ راغب ہو گا اور صنعتوں اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

اس وقت افغانستان میں حکومت اور افغان طالبان کے مابین امن مذاکرات جاری ہیں ۔افغانستان میں قیام امن اور تعمیر نو کے لیے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کی کافی اہمیت ہے۔ خیبرپختونخوا میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے نہ صرف مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،علاقائی ترقی کو فروغ ملے گا، پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ یہ پورے خطے میں ترقی اور سلامتی کی تکمیل کے لیے بھی مفید ہوگا۔


شیئر

Related stories