"آن سے" لوک ثقافت
آن سے ڈھول
پیپر کٹنگ
مصوری
فنِ داستان گوئی
رنگا رنگ لوک ثقافت کے لیے مشہور "آن سے" ، شمال مغربی چین کی زرد مٹی کی سطح مر تفع پر واقع ہے ۔ "آن سے" لوک ثقافت میں آن سے ڈھول، پیپر کٹنگ ، مصوری،داستان گوئی کا مقامی فن شامل ہیں۔حالیہ برسوں میں "آن سے" نے اس مخصوص لوک ثقافت کے سہارے سیاحت کا نیا راستہ تخلیق کیا ہے ۔ اس سے مقامی عوام کی ثقافتی زندگی میں تنوع آیا ہے اور ان کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مقامی حکومت نے دو ہزار تین میں لوک ثقافت کے وسائل کا جائزہ لیا اور لوک ثقافت کی مختلف اقسام سے منسلک چونتیس ہزار مقامی فنکاروں کی فہرست تیار کی ۔ پھر ان مقامی فنکاروں کو اپنے فن کو مقبول عام بنانے میں بڑی مدد فراہم کی۔ اس کے علاوہ مقامی سکولوں میں مقامی ثقافت سے متعلق لیکچرز کا بندوبست بھی کیا گیا تاکہ بچوں کو اپنے آبائی وطن کی مقامی ثقافت سے روشنا س کرایا جا سکے۔