اقلیتی قومیتی زبانیں مختلف میڈیا فورمز پر

2019-03-13 15:44:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


سنکیانگ خود اختیار علاقے میں مختلف قومیتوں کے لوگ رہتے ہیں ۔ان اقلیتی قومیتوں کی زبانیں ریڈیو ٹیوی ، انٹرنیٹ ، ایپس سمیت مختلف میڈیا پر نظر آرہی ہیں ۔سنکیانگ ڈیلی ،چین میں واحد اخبار ہے جو ویغور ، قازقستان اور منگولیا کی قومیتی زبانوں اور چینی زبان سمیت چار زبانوں میں شائع ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ۔سنکیانگ ڈیلی نے ان چار زبانوں میں ویب سائٹ اور ویغور کا ایپ بھی بنایا ہے ۔ ویغور زبان کے سنکیانگ ڈیلی کی روزانہ اشاعت کی تعداد تینتیس ہزار تک پہنچی ہے ۔

اس کے علاوہ سنکیانگ میں ویغور ، قازقستان کی قومیتی زبانوں اور چینی زبان میں کئی ٹیلیویژن جینلز قائم کیے گئے ہیں ان تین زبانوں کے علاوہ ریڈیو کے ذریعے کرغز زبان میں بھی نشریات نشر ہوتی ہیں۔

سنگیانگ فلم اورٹیلی ویژن ترجمہ سینٹر کے صدراینور مموتی نے کہا کہ ہر سال یہ سینٹر ٹیلی ویژن ڈرامہ کے دو ہزار چار سو سے زائد قسطوں، ستر سے زائد فلموں اور تیس سے زائد سانئسی اور تعلیمی فلموں کااقلیتی قومیتی زبانوں میں ترجمہ کرتا ہے ۔


شیئر

Related stories