نقل مکانی کے بعد تبت کے کسانوں کی نئی زندگی

2020-08-27 15:43:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے تبت کے شہر "شان نان" کےگاوں "زا زا" کے لوگ سطح سمندر سے چار ہزار چھ سو میٹر بلند پہاڑوں پر لکڑی اور پتھر سے بنائے گئے کچے اور تنگ و تاریک مکانوں میں رہتے تھے ۔ گھٹن زدہ ان مکانوں میں ہوا اور روشنی کا گزر نہیں تھا اور دن کے وقت بھی بتیاں جلانے کی ضرورت پڑتی تھی ۔

اس کے علاوہ پانی کا بھی مسئلہ تھا نلکوں کے ذریعے پانی کی دستیابی ممکن نہیں تھی ۔اس لیےلوگوں کو پانی کے لیے کم از کم پانچ سو میٹر دور جانا پڑتا تھا۔ ان حالات کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کی زندگی بے حد دشوار تھی ۔

غربت کے خاتمے کے لیےاپنائی گئی نقل مکانی کی پالیسی کے تحت جون 2020 میں اس گاوں کے لوگ پہاڑ سے نیچے بنائے گئے نئے مکانات میں منتقل ہوئے اور اب انہیں روزگار بھی قرب و جوار میں ہی دستیاب ہے ۔ مقامی لوگوں کی رائے میں ان کی موجودہ زندگی نہایت امید افزا ہے۔


شیئر

Related stories