امریکہ کی جانب سے شام میں فوجی کارروائی سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا، شامی صدر

2018-04-13 15:03:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شام کے صدر بشارالاسد نے بارہ تاریخ کو دورے پر آئے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر  کے خارجہ امور کے مشیر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور عالمی امن واستحکام خطرے میں پڑے گا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بارہ تاریخ کو کہا کہ نام نہاد شامی کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے حوالے سے روسی فوجی ڈاکٹر اور کیمیائی ماہرین شامی دارالحکومت دمشق کےعلاقے  مشرقی غوطہ میں تفتیش کررہے ہیں اور اس وقت تک انہیں  کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت نہیں ملے ہیں ۔نہ ہی کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں سے ہونے والے زخمی انہیں ملے ہیں ۔


شیئر

Related stories