چینی ضیافت: زبیر بشیر کے ساتھ

2018-08-27 14:25:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عید الضحی کی خوشی میں اسلامک ایسوسی ایشن آف چائنہ  کی جانب سے بیجنگ میں مقیم  مسلمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ

اسلامک ایسوسی ایشن آف چائنہ  کی جانب سے  بیجنگ میں مختلف شعبوں میں خدمات سرا نجام دینے والے مسلمانوں کے اعزاز میں عیداالضحی کی مناسبت سے ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس عشائیے میں خصوصی طور پر چینی کی قومی عوامی کانگریس، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس اور   ریاستی کونسل کے نمائندگان بھی خصوصی طور پر شریک ہیں۔

اس  استقبالیے میں اس وقت  بیجنگ میں قائم  30 سے زائد اسلامی ممالک کے سفارتخانوں میں خدمات سرانجام دینے والے سفارتی عملے کے ارکان،  چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل  سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ غیرملکی ماہرین، یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا  اور  اسلامک ایسوسی ایشن آف چائنہ  کے عہدیداران سمیت مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

اس موقع پر  اسلامک ایسوسی ایشن آف چائنہ  کے صدر  نے مسلمانوں کے لئے نیک تمناوں کا  اظہار کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی ۔

 زبیر بشیرچائنہ ریڈیو انٹر نیشنل بیجنگ

شیئر

Related stories