پھٰنگ لی یوان کا یونیسکو کے تیسرے تعلیم نسواں کے فروغ کے ایوارڈ کی تقریب کے انعقاد پر تہنیتی پیغام

2018-10-12 10:06:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


 سیونیسکو  کی تیسری تعلیم نسواں  ایوارڈ کی تقریب گیار ہ تاریخ کو فرانس کے شہر پیرس میں منعقد ہوئی ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی اہلیہ محترمہ پھٰنگ لی یوان نے   یونیسکو کی خصوصی ایلجی برائے  تعلیم نسواں کی حیثیت سے تقریب کے انعقاد پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔
 انہوں نے اپنے  پیغام  میں کہاکہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم ایک عظیم نصب العین ہے ۔لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم دینا اور  انہیں مردوں  کی طرح ترقی کے برابر موقع فراہم کرنا سن دو ہزار تیس تک  اقوام متحدہ کے پائدار ترقی کے اہداف کی تکمیل کےلئے  اہم  ہے ۔ یونیسکو کے تحت اس ایوارڈ کے قیام کا مقصد ان لوگوں کی حوصلہ افرائی کرنا ہے  جنہوں نے  تعلیم نسواں کے فروغ کیلئے  منفرد اور اہم کردار ادا کیا ہے ۔ رواں سال جمیکا  کے خواتین کے سینٹر اور مصر کے  مائیکل کیلی فاؤنڈیشن کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ محترمہ پھٰنگ لی یوان نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کی خدمات اور  کوششوں کو سراہا ۔


شیئر

Related stories