دنیا کی سب سے بڑی سفر ی سرگرمی: 3 ارب سے زائد ٹرپ

2019-01-28 15:38:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چار فروری کو چین کا سب سے بڑا اور اہم روایتی تہوار ،جشن بہار منایا جائے گا اور اندازہ کہ جشن بہار کےچالیس دنوں کے دوران ہے دو ارب ننانوے کروڑ افراد سفر اختیار کریں گے ۔ یہ تعداد پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چھ فیصد زائد ہے۔ اس سفری سرگرمی کا آغاز 21 جنوری کو ہوا اور یہ یکم مارچ تک جاری رہے گی۔ اس دوران لوگ سٹرک، ریل اور آبی ذرائع استعمال کریں گے۔

چین کے ریلوے، سول ایوی ایشن اور شاہراہوں سے متعلقہ اداروں نے لوگوں کی آمدورفت کے لیے زیادہ بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف نئے اقدامات اختیار کیے ہیں ۔

چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کے بعدلوگوں کی اکثریت اپنے آبائی علاقے سے باہر جاکر نوکری یا تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ جشن بہار وہ روائتی تہوار ہے جب دیگر علاقوں یا ملکوں میں مقیم لوگ اپنے آبائی علاقو ں کا رخ کرتے ہیں۔اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کے بعدیہ لوگ اپنے اپنے کاموں پر واپس لوٹ جاتے ہیں۔
ریل وے جشن بہار کی تعطیلات کے دوران لوگوں کے سفر کا سب سے اہم ذریعہ ہے ۔ رواں سال چین کے ریلوے کے ادارےنےاپنی آمدورفت کی صلاحیت کو بڑھا کر اس میں پانچ فیصدکا اضافہ کیا ہے ۔ اس اضافے میں تیز رفتار گاڑیوں کی تعداد میں سترہ فیصدکا اضافہ کیا گیاہے ۔ علاوہ ازیں لوگوں کے پرسکون ، خوشگوار سفر کے لئے ریل وے اورسول ایوی ایشن کے اداروں نے بہتر خدمات کے لئے سلسلہ وار اقدامات اختیار کئے ہیں ۔

اس طرح چائناسول ایوی ایشن نے بھی جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے اہم ہوائی اڈوں پر الیکٹرونک ٹکٹس اور بورڈنگ کارڈزکا استعمال شروع کیا ہے۔ اس طرح مسافروں کے لئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں ۔

ریلوے اور سول ایوی ایشن کے ذریعے سفر کرنے والوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں بالترتیب آٹھ اعشاریہ تین فی صد اور بارہ فی صد کا اضافہ ہو گا ۔ ریلوے کے ادارے نے جشن بہار کی تعطیلات کے دوران ریل گاڑیوں کی تعدادمیں اضافہ کر دیا ہے۔


شیئر

Related stories