شی جن پھنگ کی جانب سے اسٹیل کمپنی کی دریائے یانگسی کے ڈیلٹا میں مربوط ترقی میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی

2020-08-20 17:05:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ بیس اگست بدھ کے روز اپنے دورہ صوبہ آن ہوئی کے دوران ماگانگ اسٹیل ملز تشریف لے گئے۔ اس دوران انہوں نےچائنا باؤو اسٹیل گروپ کے ذیلی ادارے ماگانگ گروپ کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ دریائے یانگسی کے ڈیلٹا کی مربوط ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ذیلی ادارہ کو چاہئے کہ وہ اپنی اصلاحات اور ترقی کو دریائےیانگسی کے ڈیلٹا کی مربوط ترقی کے ساتھ ہم آہنگ کرے اور اس عمل کے دوران خود کو ترقی دینے کی کوشش کرے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ کووڈ ۔19 کی وبا کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد اس ادارے فوری طور کام کا دوبارہ آغاز کیا،اس کے علاوہ اس ادارے کی پیداوار اور آمدن میں سال بہ سال اضافہ ہو رہا ہے، جو ریاست ملکیتی اداروں کی مضبوط لچک دار ترقی کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

شیئر

Related stories