چینی کمیونسٹ پارٹی اور ترقی کے اہداف

2018-03-06 15:39:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی اور ترقی کے اہداف

بیجنگ میں سرد موسم ختم ہونے کو ہے اور خوبصورت بہار کا آغاز ہے ۔ اس بہار کے موسم میں بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ان دنوں کافی گہما گہمی کا سماں ہے جہاں قومی عوامی کانگریس کے اجلاس جاری ہیں۔ ان اجلاسوں میں اہم قومی امور ، معاشی ترقی کے اہداف چینی دفاعی شعبے ،اور دنیا کے ساتھ  مل کرترقی کی نئی منزلوں کا تعین کیا جارہا ہے ۔ قومی عوامی کانگریس کے اجلاس بات کرنے سے پہلے چینی لوگوں کی موجودہ طرز زندگی کے بارے میں ایک جائزہ لیتے ہیں ۔یہ دس سال پہلے والا چین نہیں ہے ۔اب ہر طرف بلند وبالاعمارتیں ،وسیع شاہراہوں پر چلملاتی گاڑیاں، لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ آپ کو حیران کر دے گا ۔یہاں آپ جہا ں بھی جاتے ہیں ایک نظام یعنی سسٹم نظر آتاہے اور ہر معاملے میں ڈسپلن نظر آئے گا ۔ قارئین کو حیرانی ہو گی کہ گزشتہ پانچ سالومیں ڈیڑھ ارب آبادی کے قریب اس ملک میں اڑسٹھ کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا گیا ہے یہ وہ کارنامہ ہے جس کی موجودہ دنیا میں کم از کم کوئی مثال نہیں ملتی اور اس کام پر چینی حکومت حکمران کیمونسٹ پارٹی شادیانے بجانے کی بجائے اس بات کی فکر کر رہی ہے کہ ملک کے دیگر غریب افراد کو کیسے جلد از جلد غربت سے نکالا جائے۔ یہ سب کیوں اور کیسے ہو رہاہے ؟اس کا بہت ہی سادہ جواب ہے حکومت کی اپنے لوگوں سے کمٹمنٹ ۔ اب آتے ہیں عظیم عوام حال کی حالیہ سر گرمیوں کی طرف جہاں چین کی قومی عوامی کانگریس جسے عام طور پر نیشنل پیپلز کانگریس کے نام سے جانا جا تا ہے ،کا اجلاس جاری ہے جو بیس تاریخ تک جاری رہے گا ۔ مختلف سیشنز میں قانونی سازی کے ساتھ ترقی کے اہداف اور مخلتف شعبوں میں اصلاحات لانے کے لیے شرکا ء سے رائے لینے کے بعد باقائدہ منظوری دے کر  ان اصلاحات کو قانون کا حصہ بنایا جائے گا ۔ ان میں سب سے اہم معاشی ترقی ،تجارت ،دفاع ،صحت ،تعلیم ،غربت کےخاتمے سمیت دیگر اہداف شامل ہیں٘ ۔ اجلاس کے پہلے سیشن میں جو سب سے حیران کن چیز تھی وہ جمہوری اقدار ۔ جمہوریت کا بنیادی مقصد لوگوں کی رائے کے مطابق ملک چلانے کے لیے قانون سازی کرنا ، بنیا دی ضروریات کی فراہمی اور یہ سب اس وقت ممکن ہوتا ہے جب اپنی عوام کے سامنے سچ بولا جائے اور یہی سب وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اپنی تقریر میں کیا ۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے کیے جانےوالے بہتر کامو ں سے زیادہ ان اہداف پر بات کی جن پر مذید کام کرنے کی ضرورت ہے ، سادہ الفاظ میں کہا جائے تو وزیر اعظم لی نے اپنی عوام سے کہا ہے کہ ہمیں ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے تب ہی ہم چین عوام کی خوشحالی کویقینی بنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے صحت ،تعلیم اور توانائی جیسے جیسے شعبوں میں مذید کام کرنے کا ایک طریقہ کار وضع کر کے اپنی عوام کے سامنے رکھا ہے ۔ ان اہداف پر تفصیل سے دو دن بعد تحریر میں روشنی ڈالیں گے کہ کیسے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے لیے نئے شہر آباد کر کے انہیں وہاں بسایا جائے گا اور اجلاس کی اہم پیش رفت صدارت کی مدت کے حوالے سے آئینی ترمیم اور صدر شی جن پھنگ پر کیمونسٹ پارٹی اور چینی عوام کے اعتماد کی وجوہات کیا ہیں ۔

   


شیئر

Related stories