چین میں دنیا کا سب سے بڑا اوسط آمدنی والا طبقہ وجود میں آیا ہے

2018-03-05 09:55:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں  دنیا کا سب سے بڑا اوسط آمدنی والا طبقہ وجود میں آیا ہے

چین میں  دنیا کا سب سے بڑا اوسط آمدنی والا طبقہ وجود میں آیا ہے

چین کے  وزیر اعظم لی کہ چھیانگ نے حکومتی ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران چین میں چھ کروڑ اسی لاکھ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا گیا ہے ۔غربت کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں تراسی لاکھ لوگوں کو  بہتر مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ شرح غربت دس اعشاریہ دو فیصد سے تین اعشاریہ ایک فیصد تک کم ہوئی ہے۔ چینی شہریوں کی سالانہ آمدنی میں سات اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو اقتصادی ترقی کی موجودہ رفتار سے بڑھ گئی ہے۔ان اقدامات کی بدولت چین میں ایک ایسا اوسط آمدنی والا طبقہ وجود میں آیا ہے جس کی آبادی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ بیرون ملک چینی سیاحوں کی تعداد آٹھ کروڑ تیس لاکھ سے تیرہ کروڑ تک جاپہنچی ہے۔ نوے کروڑ چینی لوگوں کو سماجی پنشن بیمہ حاصل ہے جبکہ ایک ارب پینتیس کروڑ پچاس لاکھ لوگوں کو بنیادی طبی انشورنس حاصل ہے جس سے دنیا میں ایک سب سے بڑا سوشل سیکورٹی نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔ زندگی کی اوسط عمر  چھتر اعشاریہ سات تک جاپہنچی ہے۔

 


شیئر

Related stories