رواں سال چین کی جی ڈی پی میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ متوقع

2018-03-05 10:30:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


رواں سال چین کی جی ڈی پی میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد  اضافہ متوقع

رواں سال چین کی جی ڈی پی میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد  اضافہ متوقع

پانچ تاریخ کو قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی چینی حکومت کی ورکنگ رپورٹ میں  اس امید کا اظہار کیا گیا کہ  دو ہزار اٹھارہ میں چین کی  جی ڈی پی میں شرح اضافہ چھ اعشاریہ پانچ فیصد  ہوگی ۔عوام کی جانب سے اخراجات  کی قیمتوں میں اضافے کی شرح تین فیصد  کے لگ بھگ ہوگی۔شہروں اور قصبوں میں روزگار کے ایک کروڑ دس لاکھ نئے مواقع میسر ہونگے۔شہروں اور  قصبوں میں سروے کے بعد معلوم بے روزگاری کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ فیصد  اور  رجسٹرڈ بیروزگاری کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد  سے کم رہیگی۔

رپورٹ میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ  شہروں اور   قصبوں میں سروے  کے بعد معلوم ہونے والی بے روزگاری کی شرح کے  تخمینے  میں پہلی دفعہ ان علاقوں میں  مقیم  کسان مزدور سمیت مستقل آبادی بھی شامل ہوگی تاکہ روزگار کی  حقیقی اور درست  صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکے اور ملک میں شراکتداری  پر مبنی  ترقی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔


شیئر

Related stories