قومی دفاع کے لئے چینی حکومت کے پختہ عزم کا اظہار

2018-03-05 12:03:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی حکومت نے پانچ تاریخ کو اپنی ورکنگ رپورٹ میں   کہا کہ  چین اپنی   فوجی طاقت  کی مضبوطی کے لئے کوشاں  رہیگا اور  اپنے اقتدار اعلی، سلامتی اور    ترقیاتی مفادات کی پوری طرح حفاظت کرتا رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجی قوت   کی مضبوطی  سے متعلق چینی رہنما شی جن پھنگ  کا  نظریہ چین کے قومی دفاع اور  فوجی   دستوں کی مضبوطی کے لئے رہنما نظریہ ہے۔فوج پر  چینی کمیونسٹ پارٹی کی مکمل قیادت    کو برقرار  رکھا جائے گا۔ قومی دفاعی نظام اور فوجی دستوں کی اصلاحات کو آگے بڑھایا    جائے گا۔ سرحدی ، سمندری اور  فضائی دفاعی نظام کو بہتر بنایا جائیگا۔عوام میں   دفاعی شعور کو فروغ دیا جائےگا۔ فوجی اور  سول ترقی کے عمل کو مربوط کیا جائیگا   اور  دفاعی سائنس و ٹیکنالوجی کی صنعت  میں جامع اور دوررس   اصلاحات  کی جائیں    گی۔

 


شیئر

Related stories