چین آلودگی کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کو فروغ دے گا

2018-03-05 12:09:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
 

چین آلودگی کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کو فروغ دے گا

چین آلودگی کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کو فروغ دے گا

چینی وزیر اعظم لی کھہ   چھیانگ نے حکومتی ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں   آلودگی کے خاتمے کے   لیے مزید اقدامات کو فروغ دیا جائے گا۔
 منصوبے کے مطابق، چین میں رواں سال سلفر   ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن آکسائیڈ کے اخراج میں تین فیصد تک کی کمی کی جائے گی۔   اہم علاقوں میں PM2.5 کثافت میں مسلسل کمی کو حاصل کیا جائے گا۔  
ماحولیاتی   آلودگی میں کمی اور خاتمے کے اقدامات کو فروغ دیتے ہوئے آبی آلودگی اور مٹی کی   آلودگی میں کمی اور روک تھام کو مضبوط بنایا جائے گا۔چینی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ   کسی کو بھی چین میں کوڑا کرکٹ لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ماحولیاتی تحفظ کے لئے   ہمہ گیر طور پر ایک سرخ لائن وضع کی جائے گی، ساحلی مقامات پر ڈمپنگ اور فضلے   ٹھکانے لگانےپر سخت پاپندی عائد کی جائے گی اور ماحولیاتی قانون پر عمل درآمد کیا   جائے گا۔


شیئر

Related stories