​چین آئین کے تحت حکمرانی اور قانون کے مطابق انتظامی امور انجام دے گا

2018-03-05 12:47:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
چینی وزیر اعظم لی   کھہ چھیانگ نے پیر کے روز کہا کہ آئین  کے تحت حکمرانی اور قانون کے مطابق انتظامی   امور  کی انجام دہی  پر زور دیا جائے گا ۔ قانون کے تحت حکمرانی کی اہل  حکومت کی   تشکیل کی  رفتار کو تیز تر کیا جائے گا اور حکومت کی کارکردگی کے معیار  کو جامع   طور پر بلند کیا جائے گا ۔ 
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ حکومت کے تمام اقدامات    قانون کے تحت کیے جائیں گے ۔ حکومت کے انتظامی امور شفاف ہوں گے ۔   مالیاتی    نگرانی کو مضبوط بنایا جائے گا اور اختیارات کو  نظام کے پنجرے  میں رکھا جائے گا   ۔ ہر طرح کی  بد عنوانی  کی سرگرمیوں  کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی  ۔ اصلاحات کے   ذریعے حکومتی اداروں میں  تعیناتیوں  کو بہتر بنایا جائے گا ۔ واضح  فرائض اور   قانون کے تحت  بندوبست پرمشتمل حکومتی انتظامی نظام قائم کیا جائے گا اور حکومت    پر اعتماد  اور  حکومتی فعالیت کی صلاحیت  کو فروغ دیا جائے گا ۔  


شیئر

Related stories