چین کی قومی عوام کانگریس کا سالانہ اجلاس اٹھائیس تاریخ کو اختتام پزیر ہوا۔
تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں عوامی جمہوریہ چین کے پہلے سول کووڈ کی منظوری دی گئی۔
اٹھائیس مئی کی سہ پہر کو ، تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے اختتام کے بعد ،چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں شرکت کی اور چینی اور غیر ملکی رپورٹرز کے سوالات کے جوابات دیئے۔
چین کے اعلی ترین قانون ساز ادارے چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ سیشن کا اختتامی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جاری اس اجلاس میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سمیت چین کے اعلی ترین عہدیداران نے شرکت کی۔
چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس نے جمعرات کو اپنے تیسرے سالانہ سیشن کے اختتامی اجلاس میں ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کے قوانین بنانے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔