جیون ساتھی کی تلاش میں رہنمائی
2018-10-10 15:43:10
آج کے دور میں سچی محبت کی تلاش خاصہ مشکل کام ہے۔ خاص طور پر چین جیسے ملک کے کثیر آبادی والے بڑے شہروں میں یہ جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اس مشکل کا حل یو یانگ نے ڈھونڈ نکالا ہے وہ ایک وی آئی پی جیون ساتھی ایڈوائزر کے طور پر ابھری ہیں۔ وہ اپنے کام میں جدت لائی ہیں وہ بیجنگ میں اپنا کام نہایت خوش اسلوبی سے کر رہی ہیں۔ وہ اپنے پاس رجسٹرڈ ہونے والے جیون ساتھی کی تلاش کے ہر خواہش مند سے خود ملتی ہیں اور پھر ان میں سے ایک دوسرے کے لئے مناسب جوڑے چنتی ہیں اور انہیں ملا دیتی ہیں۔ وہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے ان کی مناسب رہنمائی کرتی ہیں۔