تاو باو کی خوبرو ماڈل
2018-10-11 15:54:01
جدید چین میں آن لائن خریداری مارکیٹ بہت زیادہ وسیع ہے۔ خاص طور پر کپڑوں کی آن لائن شاپس خاصی مقبول ہیں۔ ملبوسات کی خریداری کے لئے لوگ زیادہ تر آن لائن پلیٹ فارمز پر انحصار کرتے ہیں۔ پارچہ بافی کے شعبے سے وابستہ اداروں کو اپنی مصنوعات کی مناسب نمائش اور تشہیر کے لئے ہر وقت ایسی ماڈلز کی تلاش رہتی ہے جو نسوانی حسن کا شاہکار ہوں اور ان کی پراڈکٹ کو بہتر طور پر متعارف کرواسکیں۔ شنگ شنگ ایسی ہی ایک ماڈل ہیں جو سب وے میں سفر کے دوران دریافت ہوئیں اور اس وقت آن لائین پلیٹ فارمز پر تیار ملبوسات کی نمائش کے لئے موزوں ترین سمجھی جاتی ہیں۔