بیجنگ کے کیپٹل میوزم کی سیر چین کی قدیم ثقافت سے آشنائی حاصل کرنے میں بیحد مددگار ثابت ہوئی

2017-11-20 09:57:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شفیق اے منہاس

شفیق اے منہاس

چین میں صحافتی دورے کے دوسرے روز بیجنگ کے کیپٹل میوزم کی سیر چین کی قدیم ثقافت سے آشنائی حاصل کرنے میں بیحد مددگار ثابت ہوئی۔ اس میوزیم میں چین کے ھوالے سے قدیم روایات کو نوادرات اور تصاویر کی شکل میں محفوظ کیا گیا ہے۔ میوزم کا ایک حصہ بیجنگ کی تاریخ کیلئے مخصوص ہے، جس میں شادی بیاہ سے لیکر خاندان کی تشکیل اور تربیت تک کے مختلف مراھل کی تفصیل نظر آتی ہے۔ دوسرے حصے میں چین میں برتن سازی کی 4 ہزار سال قدیم تاریخ کا ہر دور انتہائی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ یہاں برتنوں پر موجود خوبصورت نقش و نگار اور مختلف رنگوں کا امتزاج اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ چینی باشندے ہزاروں سال سے اپنے ہر فن میں یکتا ہیں۔ دن کے دوسرے حصے میں ٹیمپل آف ہیون یعنی عبادت گاہِ عرش کے دلکش نظارے ہمیں 600 سال قدیم زمانے کی سیر پر لے گئے۔ اس ٹیمپل میں قدیم انجنیئرنگ کی جھلک بھی نظر آتی ہے اور سینکڑوں پرانے درخت بھی۔ روزانہ لاتعداد سیاھوں کی آمد کے باوجود ٹیمپل آف ہیون کی وسیع و عریض عمارت کو  اپنی اصل شکل میں رکھنا متعلقہ چینی محکمے ہی کا خاصہ ہے۔


شیئر

Related stories