چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کا آغاز شی جن پھنگ کی جانب سے رپورٹ کا اجراء

2017-10-18 09:51:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کا آغاز  شی جن پھنگ کی جانب سے  رپورٹ کا اجراء

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کا آغاز  شی جن پھنگ کی جانب سے  رپورٹ کا اجراء


چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اٹھارہ تاریخ کی صبح بیجنگ   میں شروع ہوئی۔ شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں مرکزی کمیٹی  کی طرف   سے رپورٹ جاری  کی   اور چین کے مستقبل کے  ترقیاتی منصوبے کے حوالےسے حکمتِ عملی   طے کی۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے آٹھ کروڑ نوے لاکھ ممبران  میں سے دو ہزار سے   زائد مندوبین شی جن پھنگ کی پیش کردہ رپورٹ  اور  نظم و ضبط کے معائنےکے لیےگزشتہ   مرکزی کمیشن کی ورکنگ رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے منشور میں   ترمیم پر  نظرثانی کی جائے گی ۔سی پی سی کی نئی مرکزی کمیٹی اور نظم و ضبط کے   معائنے کے لیے نئے مرکزی کمیشن کا  انتخاب ہو گا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی چین کی   حکمراں پارٹی ہے اور دنیا میں سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے۔سی پی سی کی قومی کانگریس   ہر پانچ سال  بعد منعقد ہوتی ہے۔سی پی سی کی قومی کانگریس اور اس سے  تشکیل پانے   والی  مرکزی کمیٹی چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ ترین رہنما ادارے ہیں۔

شیئر

Related stories