رواں صدی کے وسط تک چینی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوج میں ہو گا

2017-10-18 14:23:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


  چینی کمیونسٹ  پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس  میں پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا  ہے کہ چین کے قومی دفاع اور فوج کو  نئے  عالمی فوجی انقلاب کی ترقی کے رجحان اور قومی سلامتی کی ضروریات سے مطابقت رکھنی چاہیئے۔تاکہ دو ہزار بیس میں میکانیائزیشن کے عمل کی تکمیل، انفارمیشن ٹیکنالوجی  کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت اور   تزویراتی  صلاحیت کو بلند کیا جا سکے۔ عسکری  نظریے، فوجی تنظیم سازی ، فوجی اہلکاروں، ہتھیاروں اور فوجی تنصیبات کی جدید کاری   کی  تعمیر کو فروغ دیا جائے گا ۔ اور دو ہزار پینتیس تک  قومی دفاع اور فوج کی جدیدیت  کی   بنیادی تکمیل کی کوشش کی جائے گی تاکہ  رواں  صدی کے وسط میں چینی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوج میں ہو  سکے۔

شیئر

Related stories