چین کے تائیوان کی کسی بھی سیاسی جماعت کا طے شدہ اتفاقِ رائے کو تسلیم کرنے پر ہی سوادِ اعظم چین سے بات چیت کا امکان ہے

2017-10-18 14:47:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ میں  واضح کیا گیا ہے  کہ  ایک چین کا اصول آبنائے  تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔ انیس سو بانوے کے  طے شدہ اتفاق رائے میں  ایک چین کے اصول  کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہی اتفاقِ رائے  آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو یقینی بنانے کا کلیدی نقطہ ہے۔
صرف مذکورہ اتفاق رائے کے تاریخی حقائق کو تسلیم کرنے کی صورت میں ہی آبنائے  تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان بات چیت  ہو سکے گی۔ اور چین کے تائیوان کی کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کو سواداعظم  چین کے ساتھ تبادلوں میں رکاوٹ  پیش نہیں آئے گی۔رپورٹ میں  کہا گیا ہے  کہ چینی کمیونسٹ پارٹی تائیوان  کی چین سے علیحدگی کی کسی بھی انداز میں  کوششوں کو شکست دینے کا غیر متزلزل عزم ، مکمل اعتماد اور بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

شیئر

Related stories