چین کبھی بھی بالا دست پالیسی نہیں اپنائے گا

2017-10-18 15:14:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس میں شی جن پھنگ نے  اپنی رپورٹ میں  کہا کہ نئے  عہد میں چین  آزادانہ  اور پرامن سفارتی پالیسی  پر  عمل پیرا رہا ہے۔چین دیگر  ممالک کی اپنی  ترقی کے راستے کے انتخاب  کا احترام کرتا ہے۔چین عالمی برادری میں انصاف کا تحفظ کرتے ہوئے  دوسرے ممالک کو    زبردستی اپنی پالیسی  اپنانے  اور  ان  کے  امور میں مداخلت کی مخالفت  کرتا ہے۔انہو ں نے رپورٹ میں اس بات  پر  زور دیا کہ چین  دوسرے ممالک کے مفادات کی قربانی سے اپنی ترقی نہیں کرتا ، تاہم چین اپنے جائز حقوق اور مفادات سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہو گا۔چین عدم جارحیت کی   دفاعی   پالیسی اپناتا ہے  ۔چین کی ترقی  سے کسی ملک کو خطرہ لاحق نہیں ہے۔ چین خواہ کتنی بھی ترقی کرلے چین کبھی بھی بالا دست پالیسی نہیں اپنائے گا۔ 

شیئر

Related stories