اصلاحات اور اوپن پالیسی چین کے مستقبل کے تعین کے لیےانتہائی اہم ہے۔شی جن پھنگ

2017-10-25 13:41:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں چین میں جاری اصلاحات اور اوپن پالیسی کو چالیس برس مکمل ہو جائیں گے ۔ اصلاحات اور اوپن پالیسی چین کے مستقبل کے تعین کے لیے  انتہائی اہم ہے ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی تجربات کی روشنی میں  قومی انتظام و انصرام کے  نظام اور طرز حکمرانی کی صلاحیت میں جدت کو فروغ  دے گی اور اصلاحات کو گہرائی تک لاتے ہوئے اوپن پالیسی کے دائرہ کار کو وسعت دے گی تاکہ اصلاحات اور کھلا پن ایک دوسرے کی مضبوط تکمیل کر سکیں ۔ شی جن پھنگ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اصلاحات اور کھلے پن پر عمل پیرا رہتے ہوئے چینی قوم کا عظیم  نشاۃ ثانیہ  حقیقیت بن جائے گا۔


شیئر

Related stories