چین کی کمیونسٹ پارٹی اپنے آئین میں ترمیم کرے گی

2017-09-19 14:45:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز چین کے صدر شی جن پھنگ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے دوران یہ توقع کی جا رہی ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی اکتوبر میں منعقد ہونے والی انیسویں قومی کانگریس کے دوران اپنے آئین میں ترمیم کرے گی۔اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی صورتحال کے تناظر میں انیسویں قومی کانگریس کے دوران  آئین میں تبدیلی سے  کمیونسٹ پارٹی کی بنیاد مزید مضبوط اور  چینی خصوصیات کے حامل سماجی نظام کو مزید فروغ ملے گا۔بیان کے مطابق پارٹی کی آئینی ترامیم  میں سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کے دوران پیش کی جانے والی کارکردگی رپورٹ  کی روشنی میں اہم نظریات اور تزویراتی خیالات  کو شامل کیا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ  ترامیم چین کی کمیونسٹ پارٹی کو مزید توانا ، مضبوط اور مزید  قریبی عوامی رابطوں کے قابل بنائے گی۔ بیان کے مطابق ترامیم کے حوالے سے مذکورہ ڈرافٹ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے گیارہ اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں  پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل سال دو ہزار بارہ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے آئین میں ترمیم کی گئی تھی۔

شیئر

Related stories