چین میں نیپال کے سفیر نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کی خواہش ظاہر کی ہے

2017-10-17 19:08:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں نیپال کے سفیر نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کی خواہش ظاہر کی ہے

چین میں نیپال کے سفیر نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کی خواہش ظاہر کی ہے

چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس جلد منعقد ہونے والی ہے ۔چین میں نیپال کے سفیر  لیلا مانی پدیال نے سی آر آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس  چین کی معاشی و معاشرتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے  ۔ موجودہ کانگریس چین کی معاشی و معاشرتی خوشحالی اور چین کے بیرونی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ اور دنیا کی پرامن ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ نیپالی سفیر نے  چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔  
چین کی ترقی کے حوالے سے  بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  گذشتہ پانچ سالوں میں چین کی معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ چین نے دنیا کی اقتصادی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ خدمات سر انجام دی ہیں ۔ عالمی معیشت کی سست ترقی کے باوجود  چینی  معیشت بہتر انداز سے ترقی کر رہی ہے ۔ چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو  پیش کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین ایک زمہ دار بڑاملک ہے ۔ اس اقدام نے  عالمی معیشت میں نئی قوت ڈالی ہے ۔ اس کے علاوہ چین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں پر کاربند رہتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین نے مختلف ممالک کے درمیان تنازعات کی روک تھام  اور عالمی امن کے تحفظ میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔  
 
 


شیئر

Related stories