ثقافت عوامی دلوں کو ملانے کا اہم ذریعہ اور پلیٹ فارم ہے۔ سی پی سی کی قومی کانگریس کے مندوب،شیا یونگ مین

2017-10-21 17:40:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 ثقافت عوامی دلوں کو ملانے کا اہم ذریعہ اور پلیٹ فارم ہے۔ سی پی سی کی قومی کانگریس کے مندوب،شیا یونگ مین

بیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں شریک  ثقافتی شعبے سے   تعلق رکھنے والےمندوبین نے ثقافتی تبادلوں کے حوالے سے ملکی و غیرملکی صحافیوں کے   ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
سی پی سی کی قومی کانگریس کے مندوب،چائنا ریڈیو انٹرنیشنل   کے مغربی ایشیا اور افریقہ کے براڈکاسٹنگ سینٹر کے سربراہ شیا یونگ مین نے کہا کہ   ثقافت عوامی دلوں  کو ملانے کا اہم ذریعہ اور پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ   برسوں میں چائنا ریڈیو انٹرنیشنل نے فلموں،ٹی وی ڈراموں کے ترجمے سمیت سلسلہ وار   ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا  ہے جن سے چین اور دنیا کے درمیان ثقافتی   تبادلے فروغ پائے ہیں  ۔ان میں چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کی اردو سروس کی طرف سے   ترجمہ کیا گیا   ٹی وی ڈرامہ بیجنگ یوتھ  نومبر سے  پاکستان کے پی ٹی وی چینل پر   نشرہوگا۔پی ٹی وی کے ڈائریکٹر پروگرامزوالفقار احمد نے کہا کہ اس ٹی وی ڈرامے   کی بہت اچھی کوالٹی ہے جس سے جدید چین کے رسم و رواج اور صورتحال معلوم ہو سکتی   ہے۔     
حالیہ برسوں میں چین کی جامع قومی طاقت کی  مضبوطی کے ساتھ ساتھ چین سے   متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے عالمی برادری کی خواہشات میں بھی اضافہ ہوتا جا   رہا ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت دنیا میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹس میں کل   بیس لاکھ سے زائد مختلف  طالب علم چینی ثقافت سیکھ رہے ہیں۔

شیئر

Related stories