چین میں حاصل شدہ کامیابیاں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت سے الگ نہیں ہوسکتیں۔افغان صحافی

2017-10-23 15:31:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغانستان کی سب سے بڑی تجارتی نیوز ایجنسی  پاجھوک افغان نیوز کے صحافی پرویز کاروخیل  نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی کوریج  میں حصہ لیا  ۔انہوں نے سی آر آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں شی جن پھنگ نے اپنی رپورٹ میں نہ صرف گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی حاصل شدہ کامیابیوں کا جامع طور پر جائزہ لیا بلکہ مستقبل میں چین کی ترقی کے اہداف پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ چین کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حاصل شدہ کامیابیاں چینی کمیونسٹ پارٹی کی بہترین قیادت اور سائنسی منصوبہ بندی سے الگ نہیں ہوسکتیں۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین مزید بڑی کامیابیاں حاصل کرے گا۔
پرویز کاروخیل کا خیال ہے کہ چین کی ترقی اور بین الاقوامی اثرورسوخ  میں  اضافہ دنیا کے امن اور ترقی کے لئے اہم خدمت ثابت ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ایک امن پسند  ملک ہے۔گزشتہ برسوں میں چین متعلقہ ممالک کے ساتھ افغان قومی مصالحت کے عمل کو مشترکہ طور پر آگے بڑھاتا رہا ہے۔امید ہے کہ چین اور متعلقہ ممالک کی مشترکہ کوششوں میں افغانستان اور اس خطے میں امن و استحکام پر جلد از جلد عمل کیا جائے گا۔

شیئر

Related stories