خوبصورت چین کی تعمیر میں گرین ترقی کے فروغ کے حوالے سے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی نیوز بریفنگ

2017-10-24 10:10:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

خوبصورت چین کی تعمیر میں گرین ترقی کے فروغ کے حوالے سے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی نیوز بریفنگ

خوبصورت چین کی تعمیر میں گرین ترقی کے فروغ کے حوالے سے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی نیوز بریفنگ

خوبصورت چین کی تعمیر میں گرین ترقی کے فروغ کے حوالے سے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی نیوز بریفنگ

چینی  کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے نیوز سینٹر نے پیر  کی سہ پہر  خوبصورت چین کی تعمیر  ، گرین ترقی کے تصور پر عمل درآمد کے موضوع پر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ۔ چین کے وزیر  برائےتحفظ ماحولیات لی گان جئے نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین میں آلودگی کی روک تھام کے لئے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیں اور اس شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ اس ضمن میں  کم آلودگی کی نکاسی کےلئے ستاون کروڑ کلوواٹ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کی ترتیب نو ہو چکی ہے ۔ زیادہ آلودہ گیس خارج کرنے والی ایک کروڑ اسی لاکھ سے زائد  گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا یا گیا ہے، ایک لاکھ دس ہزار سے زائد دیہاتوں میں ماحول کی بہتری کے لئے جامع اقدامات  کئَے گئے ہیں جس سسے تقریباً بیس کروڑ آبادی مستفید ہوئی ہے ۔

لی گان جئے نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں تحفظ ماحول قانون اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے حوالے سے قانون میں ترمیم کی گئی ہے ۔ تحفظ ماحول کے نئَےقانون کے نفاز کے بعد ماحول تیزی سے بہتر ہوتا  جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ دو سال پہلے  مرکزی کمیٹِی کی جانب سے ماحول کی نگرانی کا آغاز  کیا گیا جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں حیاتیاتی ماحول کے تحفظ  اور گرین ترقی کا شعور بلند ہو گیا ہے اور  بے شمار ماحولیاتی مسائل کو دور کر دیا گیا  ہے۔

شیئر

Related stories