چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اختتام پزیر ہو گئی ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترمیم شدہ منشور میں شی جن پھنگ کا نئے عہد میں چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم کا نظریہ
چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس منگل کی صبح اختتام پزیر ہو گئی ۔ اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئی مرکزی کمیٹی اور مرکزی کمیٹِی کا نیا انضباطی معائنہ کمیشن قائم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ ، اٹھارہویں مرکزی کمیٹی کے انضباطی معائنہ کمیشن کی ورکنگ رپورٹ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترمیم شدہ منشور کے حوالے سے قراردادوں کی منظوری دی گئی ۔
شی جن پھنگ نے انیسویں قومی کانگریس کی اختتامی تقریب کی صدارت کی ۔ شرکاء نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے مرکزی کمیٹی کے دو سو چار اراکین اور ایک سو بہتر متبادل اراکین اور انیسویں مرکزی کمیٹِی کے انضباطی معانہ کمیشن کے ایک سو تینتیس اراکین کا انتخاب کیا ۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترمیم شدہ منشور میں شی جن پھنگ کا نئے عہد میں چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم کا نظریہ ، مارکس ازم ، لیننزم، ماو زے تنگ نظریہ ، ڈن شیاو پھنگ نظریہ ، "جدید پیداواری قوت ، جدید ثقافتی ترقی کی سمت اور عوام کے بنیادی مفادات کا عکاس سہ رخی " نظریہ اور سائنسی ترقیاتی نظریے کے ساتھ پارٹی کی عملی رہنمائی کرے گا ۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے منشورکے مطابق ،سی پی سی کی قومی کانگریس اور مرکزی کمیٹی سی پی سی کے اعلیٰ ترین رہنما ادارے ہیں۔سی پی سی کی قومی کانگریس کے اختتام کے بعد مرکزی کمیٹی قومی کانگریس کی قراردادوں پر عمل کرتی ہے اور پارٹی کی تمام سرگرمیوں کی رہنمائی کرتی ہے جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا انضباطی معائنہ کمیشن نظم و ضبط کے معائنے کے لیے سی پی سی کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ قومی کانگریس میں منظور کردہ چینی کمیونسٹ پارٹی کا ترمیم شدہ منشور اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چینی کمیونسٹ پارٹی کے نظریاتی ،عملی اور نظامی تخلیقات کے شعبے میں حاصل کردہ نئ پیش رفت کا عکاس ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ترمیم شدہ منشور انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں پیش کردہ اہم نظریات ،تصورات اور حکمت عملی کا عکاس بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترمیم شدہ منشور نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مکمل رہنمائی کو مضبوط بنانے،پارٹی کے نظم وضبط پر مزید زور دینے کے لیے واضع مطالبے پیش کیے ہیں ۔