چینی کیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پہلے کل رکنی اجلاس کا اعلامیہ

2017-10-25 14:42:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا پہلا کل رکنی اجلاس پچیس تاریخ کی صبح بیجنگ میں اختتام پزیر ہوگیا ۔ اجلاس میں  ایک اعلامیے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے دو سو چار اراکین اور ایک سو بہتر متبادل اراکین نے شرکت کی۔مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے اراکین نے بھی حق رائے دہی کے بغیر اس اجلاس میں شرکت کی۔
شی جن پھنگ نے اس  اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے ۔اس کے بعد انہوں نے اہم خطاب کیا۔
اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ارکین ، سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے اراکین بھی منتخب کیے گئے ۔مرکزی کمیٹی کے سیکرٹیر یٹ کے اراکین کی منظوری دی گئی اور مرکزی فوجی کمیشن کے اراکین کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں انیسویں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے پہلے کل رکنی اجلاس میں منتخب شدہ جنرل سیکرٹری ، نائب جنرل سیکرٹری اور قائمہ کمیٹی کے اراکین کی توثیق کی گئی ہے ۔

شیئر

Related stories