چین کی انیسیویں کانگریس کے حوالے سے تاثرات ۔
چین کی انیسیویں کانگریس کے حوالے سے تاثرات ۔
عبداللہ آفریدی۔
پاکستانی تاجر و صنعت کار ، تجزیہ نگار
کھچاو ، شاوسنگ ، چین
چین کی ترقی کو پہلے دن سے ہی ہم اگر دیکھ لیں تو انہیں ایک بہترین لیڈر شپ ملی ہے اور لیڈر شپ کے بغیر کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی ممکن نہیں ہے اور چین میں ہمیشہ سے اس طریقے سے فیصلے کئیے جاتے ہیں کہ جو عوام کے لئیےہوں ، اور یہ کہیں بھی نہیں ہوتا کہ کسی ایک مسئلے پر سب سو فیصدی متفق ہوں مگر چین کی یہ خوبی ہے کے عوامی مسائل کے حل کے لئیے پوری قیادت سو فیصد ی متفق ہو جاتی ہے اور اگر کسی مسئلے کا حل تلاش کرنا ہو تو سب ایک ہی پیج پر ہوں گئے تا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے اقدامات کئیے جا سکیں ۔ اور یہ ہی وجہ ہے کہ چین میں قیادت اور عوام یہ ہی تصور رکھتے ہیں کے کس طرح سے ملک کو د نیا کا بہترین ملک بنایا جائے ، اگر آج ہم دیکھیں تو پچھلے بیس سال کی چین کی ترقی اور معاشی لحاظ سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن جانا دنیا کے لئیے ایک انوکھی مثال ہے اس کانگریس میں نوجوانوں کے حوالے سے بھی مراعات کا اعلان کیا گیا ، اور اگر کوئی بھی ملک یا معاشرہ جب نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئیے کام کرے ،انہیں مراعات دے تو اس معاشرے کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ جہاں تک بیرونی سرمایہ کاروں کو بھی چینی سرمایہ کاروں کے برابر مراعات دینے کی بات ہے تو یہ ہمارا بھی معاملہ تھاجس کے لئیے ہم مشترکہ چیمبر آف کامرس کے لئیے کوشش کر رہے ہیں اور پاکستان میں ایک تصور فروغ پا رہا تھا کہ صرف پاکستان ہی چینیوں کو مراعات دے رہا ہے اور چین میں پاکستانی صنعت کاروں کو مراعات نہیں دی جارہیں اس انیشیٹیو کے بعد اب اس طرح کی باتیں بھی ختم ہو جائیں گی اور پاکستانی اور بیرونی سرمایہ کاری کو چین میں فروغ ملے گا کیونکہ چین دنیا کے لئیے ایک کھلی مارکیٹ ہے ، یہاں پر سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی تاجر کو ایکسپورٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ یہ تقریبا ایک ارب چالیس کروڑ افراد کی بڑی مارکیٹ ہے اور اسکی ضروریات کو پوری کرنے سے بھی ایک تاجر منافع کما سکتا ہے اور ایکسپورٹ بھی کرنا چاہیں تو چین کے تمام شہروں میں بیرونی تاجر موجود ہیں جہاں سے آسانی کے ساتھ تعلقات بنائے جا سکتے ہیں اور ایکسپورٹ کی جا سکتی ہیں ، اس حوالے سے میں سمجھتا ہوں کے انیسویں کانگریس میں کئیے گئے فیصلوں کا نہ صرف چین بلکہ دنیا پر اچھے اثرات مرتب ہوں گئے ۔