عالمی رہنماوں ، سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کےرہنماوں کی چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے انعقاد پر مبارکباد

2017-10-19 11:58:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 ان دنوں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس منعقد ہو رہی ہے ۔ مختلف  ممالک کے سربراہوں ، سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کےرہنماوں نے ٹیلی فون یا خط  کے ذریعے  چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے انعقاد  پر مبارکباد دی۔
بنگلادیش کی عوامی لیگ کی سربراہ ،بنگلادیش کی  وزیراعظم  شیخ حسینہ  نے  مبارک باد کے خط میں کہا کہ عوامی لیگ نے چینی کمیو نسٹ پارٹی کے ساتھ طویل مدت تک دوستانہ روابط  کو برقرار رکھا ہے ۔ دونوں  جماعتیں دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کی کلیدی طاقت بن گئی ہیں ۔ انہیں یقین ہے کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں  چینی
کمیو نسٹ پارٹی اپنی انیسویں قومی کانگریس کے بعد  چین کی ترقی میں مزید اہم کردار ادا کرے گی ۔ 
بھارتیہ جنتہ پارٹی   کے چیئر مین امیت شاہ   نے مبارکباد کے خط میں اپنی  اور  پارٹی کی طرف سے چینی کمیو نسٹ پارٹی کی قومی کانگریس کے  انعقاد  پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس  میں طے کردہ فیصلے اور طے شدہ   سمت چین کے لیے ترقی اور خوشحالی لائیں گے ۔ ان کا  کہناہے کہ بھارت اور چین کے درمیان تعاون کو مزید بلندی تک پہنچانا چاہیئے تاکہ دنیا کے لیے امن اور استحکام لایا جا سکے۔ 
سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی معیشت میں نمایاں  پیش رفت حاصل ہوئی ۔ چین نے عالمی معیشت کی ترقی اور دنیا کے تمام عوام کے مفادات  کے لیے بڑی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ شی جن پھنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کو پیش کیا ، اس نے مختلف ممالک کے لیے نیا پلیٹ فارم فراہم کیا  ہے ۔ مختلف ممالک کو  چین کے ساتھ تعاون میں ترقی کے نئے مواقع  مل سکتے ہیں ۔ 
اس کے علاوہ قازقستان ، سوڈان  ، بیلاروس ، سنگاپور ،فن لینڈ ، منگولیا ، روس ، جاپان ،فرانس ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے سربراہوں اور جماعتوں کے رہنماوں نے چین کی حاصل کردہ کامیابیوں پر مبارکباد دی ہے ۔

شیئر

Related stories