چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی پہلی پریس کانفرنس کا انعقاد ۔

2017-10-20 10:59:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی پہلی پریس کانفرنس منعقد ہوئی ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے  انضباطی معائنہ کمیشن کے نائب سیکرٹری یانگ شیاو دو اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےتحت  شعبہ تنظیم سازی  کے نائب ڈائریکٹر چھی یو نے چینی اورغیر ملکی صحافیوں کو چینی کمیو نسٹ پارٹی کے فروغ   اور پارٹی کے سخت ڈسپلن کی صورت حال کے متعلق بریفنگ دی اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے ۔ 
یانگ شیاو دونے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے جامع طور پر پارٹی کے سخت انتظام اور  انسداد بدعنوانی کے حوالے سے کامیاب اقدامات کو متعارف کروایا ۔اٹھاون ہزار مشتبہ ملزموں کو قانون نافذ کرنے والوں  اداروں کے حوالے کیا گیا ہے ۔بیرونی ممالک سے تین ہزار چار سو ترپن مفرور  مجرموں کو واپس لایا گیا ہے ۔ اور انٹرپو ل کی فہر ست میں شامل  چین کے ٹاپ  100  فرار ہوئے  مجرموں میں سےاڑتالیس کو پکڑ لیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ یانگ شیاو دو نے کہا کہ چین کے نگراں نظام کی اصلاحات کو فروغ دینا اور قومی نگراں کمیٹی کا قیام چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اہم فیصلہ ہے ۔اس کا مقصد انسداد بد عنوانی کی موجود مہم  میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کو مزید مضبوط بنانا اور تمام سرکاری اہلکاروں کی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کرنا ہے ۔ 

شیئر

Related stories