چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے نو منتخب مستقل اراکین کی ملکی و غیر ملکی میڈیا سے ملاقات

2017-10-25 17:55:24
Comment
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے نو منتخب مستقل اراکین کی ملکی و غیر ملکی میڈیا سے ملاقات کے دوران جناب شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کےتمام اراکین کے اعتماد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو اٹھاتے ہوئے محنت اور لگن سے اہم اہداف کی تکمیل کے عزم کا اظہار کیا۔جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ طویل کوششوں کے بعد چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم ایک نئے عہد میں داخل ہوا ہے ۔ آنے والے پانچ سال چین کے دو، سو سالہ منصوبوں کے اہداف کے حصول کے لئے نہایت اہم ہیں۔پہلے سو سالہ منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ساتھ   دوسرے سو سالہ منصوبے کے اہم اہداف کی جانب جانا ہے۔ جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں چین میں جاری اصلاحات اور اوپن پالیسی کو چالیس برس مکمل ہو جائیں گے ۔ جناب شی جن پھنگ نے آئندہ پانچ سالوں کے اہداف کے حوالے سے کہا کہ دو ہزار انیس میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جائے گی۔چین ترقی کے نئے تصور پر عمل کر کے معیشت کی صحت مند انہ ترقی کو آگے بڑھائے گا تاکہ چینی عوام اور دیگر ممالک کے لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔جناب شی جن پھنگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دو ہزار بیس میں چین مکمل طور پر ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرہ بنے گا۔ ہم مشترکہ طور پر دولت مند ہونے کی راہ پر کسی کو بھِی محروم نہیں رکھیں گے ، غربت کے مکمل خاتمے کاوعدہ پورا کر یں گے اور چینی عوام کی خوشحال زندگی کے حوالے سےخواہشات کو یاد رکھتے ہوئے انسانوں کو اولیت دینے کی سوچ پر کاربند رہتے ہوئے عوامی زندگی میں بہتری لانے اور اس کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے، تاکہ عوام کے مفادات کے حصول ، خوشی اور تحفظ کے احساس میں مزید اضافہ ہو اور مشترکہ خوشحالی کے عمل کو آگے بڑھایا جائَے ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار اکیس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کو سو سال پورے ہو جائیں گے ۔چینی کمیونسٹ پارٹی، چینی قوم کی طویل مدتی عظیم نصب العین کے حصول کے لئے کوشش کرتی رہے گی ۔جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے آغاز کے بعد کل ایک سو پینسٹھ ممالک کی چار سو باون سیاسی پارٹیوں نےمبارک باد کے آٹھ سو پچپن پیغامات بھیجے ۔ان میں سے آٹھ سو چودہ پیغامات صدور، حکومتی سربراہان ،سیاسی جماعتوں اور اہم تنظیموں کے رہنماؤں نے بھیجے ۔انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے ان سب کا پرخلوص شکریہ ادا کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی عوام دیگر ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے فروغ کی بھرپور کوشش کریں گے اور انسانیت کے امن و ترقی کے لئے مزید خدمات سرانجام دیں گے۔


شیئر

Related stories