چین دنیا کا مرکز بن گیا ہے ، بھارتی پروفیسر

2017-09-25 19:30:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بھارت کی  جواہر لال نہرو  یونیورسٹی کے اسکول آف بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر  سورن سنگھ نے حال ہی میں سی آر آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی لخاظ سے چین کے اثرات میں اضافہ ہونے کا رجحان ہے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی ترقی کو فروغ دینے کی نئی سوچ بنا ہے  ۔۔ چین اور بھارت دونوں ملکوں کو مستقبل پر توجہ دیتے ہوئے مشترکہ طور پر علاقائی اور عالمی ترقی کے لئے مزید  خدمات سرانجام دینا چاہئیے۔ 
سورن سنگھ نے چین کی طرف سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو سراہا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس انیشی ایٹو سے گزشتہ تیس برسوں میں چین کی ترقی کے کامیاب تجربات کو پوری دنیا میں فروغ دیا جائے گا۔  اس سے دنیا بھر میں مثبت اثراتمرتب ہوں گئے ۔

شیئر

Related stories