چینی کمیونسٹ پارٹی کا انیسواں قومی کانگریس چین اور پوری دنیا پر گہرے اثرات مرتب کریگا
بنگلہ دیش کی کمیونسٹ پارٹی مارکس بادی لینین بادی کے جنرل سیکریٹری دلیپ باروا نے حال ہی میں سی آر آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی منعقد ہونے والا چینی کمیونسٹ پارٹی کا انیسواں قومی کانگریس چین اور پوری دنیا پر گہرے اثرات مرتب کریگا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ چین کی ترقی پر قریبی توجہ دیتے رہے ہیں۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے ہر ایک قومی کانگریس میں کچھ اہم قراردادیں طے کی جاتی ہیں جو چین کی معاشرتی ترقی کے لئے کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا۔آواز
انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کا انیسواں قومی کانگریس چین کے سوشلسٹ معاشرے کی تعمیر اور دنیا کے سیاسی ماحول پر گہرے اثرات مرتب کریگا۔چینی کمیونسٹ پارٹی اپنے قیام کے آغاز سے ہی مارکسزم کے نظریات کو چین کے خصوصی ماحول کےمطابق بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی آزادی و ترقی کے لئے کوشش کرتی چلی آ رہی ہے۔میرا خیال ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے انیسویں قومی کانگریس میں گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی ترقی کے تجربات کا جائزہ لیا جائیگا اور مستقبل کی ترقی کے لئے نیا رہنما فارمولا طے کیا جائیگا۔
جناب دلیپ باروا نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ اجلاس میں چین کی معاشرتی ترقی کی منزل طے کی گئی اور سوشلسٹ نظام پر قائم رہتے ہوئے اصلاحات کو مسلسل آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ان پالیسیوں کی بنا پر چینی حکومت نے جدت ، ترقی، عوام کے معیار زندگی کی بلندگی اور قانونی تعمیر سمیت میدانوں میں بڑی پیش رفت حاصل کی ہیں۔آواز
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے اقتصادی ترقی کی حکمت عملی میں کچھ ترتیب نو کی ہے۔ اور ملک و قوم کی ترقی کے سلسلے میں جدت کو بڑی اہمیت دی گئی ہے ۔اس وقت چینی عوام بڑھ چڑھ کر اقتصادی سرگرمیوں میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ چینی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود اور معاشرتی انصاف کی ضمانت کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں ۔
جناب دلیپ باروا نےچین کے خصوصی ترقیاتی ماڈل کی بڑی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ چین کی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ نظام چین کی کامیابیوں کی نظامی ضمانت ہے چینی ماڈل دوسرے ترقی پزیر ملکوں کے لئے اچھی مثال قائم کر چکا ہے ۔ دنیا میں سب سے بڑے ترقی پزیر ملک کی حیثیت سے چینی ماڈل کی کامیابی چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت سے قریبی تعلق رکھتی ہے۔
بنگلہ دیش چین دوستی اور تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے جناب دلیپ باروا نے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور بنگلہ دیش کی کمیو نسٹ پارٹی کے درمیان زیادہ قریبی تعاون اور تبادلے ہونگے ۔ دونوں ملک زیادہ شعبوں میں باہمی رابطے اور تبادلے کریںگے ۔ اور چینی کمیونسٹ پارٹی جناب شی جن پھنگ کی قیادت میں زیادہ شاندار کامیابیاں حاصل کریگی ، بنگلہ دیش چین دوستی کا مستقبل بہت روشن ہوگا۔