​چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شریک بیرونی کاروباری اداروں کے نمائندوں سے ملاقات

2018-11-05 15:50:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پیر کے روز شنگھائی میں پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شریک  غیر ملکی کاروباری اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ صدر شی نے کہا کہ چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نفاذ کے گزشتہ چالیس برسوں میں چین اور دنیا کے درمیان تبادلوں اور تعاون میں دن بہ دن اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے مشترکہ کوشش کر رہا ہے ۔ دوسرے ممالک کے لئے چین اپنے دروازے مزید کھولے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین یہاں آنے والے سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول فراہم کرے گا اور مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کا خیر مقدم کرے گا تاکہ چین کی ترقی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی مفادات کی بنیاد پر مشترکہ ترقی کی جائے ۔ 

شیئر

Related stories