چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے تمام پاکستانی سامعین و ناظرین کو جشن آزادی مبارک

2018-08-14 19:55:43
شیئر:

آج چودہ اگست ہے۔ 1947 میں آج ہی کے دن اسلامیان ہند نے قائداعظم کی ولولہ الگیز قیاد ت میں الگ وطن حاصل کیا تھا۔ اس دن پاکستان سمیت دنیا بھر جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے عمارتوں پر چراغاں کے ساتھ ساتھ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا جاتا ہے۔  ایسی ہی  ایک پروقار تقریب بیجنگ میں پاکستان ایمبیسی کے زیر اہتمام منعقد  کی گئی .  تقریب کا اغاز اللہ رب العزت کے بابرکت نام سے ہوا۔ تقریب میں پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد نے صدر  اور وزیر اعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی خصوصی مبارک باد پیش کی۔ پرچم کشائی کی تقریب کے دوران اہل وطن کا والہانہ  پن دیدنی تھا۔  اس موقع پر تمام شرکا نے مل کر پاکستانی کا قومی ترانہ گایا۔تقریب میں پاکستانی ایمبسی کے طلبا نےخوبصورت ملی نغمے پیش کر کے سامعین و حاضرین کے دل جیت  لئے ۔ پاکستانی سفیر اس موقع پر بچوں میں گھل مل گئے اور ان میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئ۔ تقریب کے شرکا نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔مزید دیکھتے ہیں زبیر بشیر کی اس ویڈیو رپورٹ میں