فن باغبانی کی عالمی نمائش

2019-01-21 17:38:54
شیئر:

دو ہزار انیس کے لیے بیجنگ عالمی فن باغبانی ایکسپوکے انعقاد تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ فن باغبانی سے متعلق یہ ایکسپو 29 اپریل 2019 سے بیجنگ کے ضلع یان چھنگ میںمنعقد ہوگی۔
ایک اندازے کے مطابق تقریباًایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراداس نمائش کودیکھیں گے ۔ یہ سب سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کیم توقع شرکت کرنے والی اےون درجہ کی ایکسپو ہوگی۔
بیجنگ انٹرنیشنل ہارٹیکلچر ایکسپو 2019 کا موضوع ہے،"لیو گرین ،لیو بیٹر "۔

اس ایکسپو کے لئےمختلف پویلین قائم کئے گئے ہیں جن میں چائنا پویلین ، بین الاقوامی پویلین ، فن باغبانی کےتجربات کے نچوڑکا پویلین ، نباتاتی پویلین اور ایک ثقافتی پرفارمنس کا مرکز بھی شامل ہیں۔
بیجنگ عالمی فن باغبانی ایکسپو کی انتظامی کمیٹی کے ایک انچارج جناب فنگ یاؤ شیانگ نے بتایا کہ فی الحال چھیاسی ممالک اور چوبیس بین الاقوامی تنظیموں نے ایکسپو میں شرکت کی تحریری تصدیق کی ہے۔

ایکسپو کے دوران رنگا رنگ سرگرمیوں کا انعقاد بھی ہوگا ۔معلوم ہوا ہے کہ اس وقت کل دو ہزار پانچ سو سے زیادہ سرگرمیوں کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ایکسپو میں نہ صرف پودوں ، بلکہ سبزیوں ، پھلوں اور جڑی بوٹیوں سے متعلق نمائشیں بھی ہونگی۔اس کے علاوہ اس ایکسپو کے دوران فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا۔