بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام سٹوڈنٹس فورم کا اہتمام

2019-03-12 18:29:38
شیئر:

دس مارچ کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام ایک سٹوڈنٹس فورم کا اہتمام ہوا۔ اس فورم سے پاکستانی سفارتی عملے اہم عہدیداران نے خطاب کیا۔ خطاب کرنے والوں میں جناب محمد سلیمان محسود ایجوکیشن اتاشی،جناب ڈاکٹر عطاالرحمن قونصلر ٹیکنیکل سروسز، جناب راحیل طارق فرسٹ سیکرٹری اور جناب علی احمد صابر کیا نی منسٹر کمیونٹی ویلفیئر افیئرز شامل تھے۔ اس موقع پر محترمہ حنا فردوس پریس سیکرٹری نے مہانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس فورم میں جناب عاصم علی ہیڈ آف چانسری نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔

اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد نے خطاب کرتے ہوئے اس فورم کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

فورم کےدوران طلبا و طالبات نے مختلف سوالات کئے، جن جوابات نہایت خندہ پیشانی سے دئیے گئے۔

طلبا کی اکثریت نے چائنا ریڈیو انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے اس فورم کے انعقاد کو بہت زیادہ سراہا۔