چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے صوبہ یون نان میں واقع تھینگ چھونگ حہ شون قدیم گاوں کا دورہ کیا

2020-01-20 21:53:40
شیئر:

انیس جنوری کی سہ پہرچین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے صوبہ یون نان میں واقع تھینگ چھونگ حہ شون قدیم گاوں کا دورہ کیا اور حہ شون قدیم گاوں کی سیر کرنے والوں سے ملاقات کی۔ سیاحوں میں سے ایک لڑکی نے صدر شی جن پھنگ سے پوچھا کہ آپ کی بیگم صاحبہ کہاں ہیں؟ صدر شی جن پھنگ نے مسکرا کر کہا کہ وہ نہیں آئیں۔ جشن بہار آرہا ہے۔ وہ گھر میں مصروف ہیں۔ یہ سن کر وہاں موجود تمام سیاح بے اختیارہنسنے لگے۔