سنکیانگ میں ایک گیراج کے مالک ابل مت کی کہانی

2020-08-31 17:19:41
شیئر:

ابل مت چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں ایک گیراج کے مالک ہیں۔ ان کے روزمرہ معمولات میں گاڑیوں کی مرمت اور گیراج میں مطلوبہ آٹو پارٹس خریدنا شامل ہیں ۔ ماضی میں ، آٹو پارٹس خریدنے کے لئے ، انہیں اکثر سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے صدرمقام ارمچی جانا پڑتا تھا۔ لیکن ارمچی کافی دور تھا اور ہوائی جہاز میں بھی ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت لگتا تھا۔ اب نیٹ ورک ٹیکنالوجی میں ترقی کی بدولت ابل مت آن لائن سامان خرید سکتے ہیں۔انہیں بس آن لائن مطلوبہ سامان کی تفصیلی معلومات اور سامان کے انتخاب کے بعد آرڈر کرنا ہوتا ہے۔ جس سے آٹو پارٹس جلد اُن تک پہنچ جاتے ہیں اور مزدوری وغیرہ کی بچت ہو جاتی ہے۔

ابل مت نے کئی کاریگروں کو بھی تربیت دی ہے۔ یہ کاریگر کئی امور میں ابل مت کو مدد فراہم کرتے ہیں جس سے اُنہیں اپنے نجی امور کو نمٹانے کی فرصت مل جاتی ہے۔ ابل مت فارغ اوقات میں گاڑی چلانا اور سیر کرنا پسند کرتے ہیں۔ سڑک پر زیادہ سے زیادہ کاریں دیکھ کر وہ دل ہی دل میں بہت خوش ہوتے ہیں ، کیونکہ اس کا مطلب ہے اُن کے گیراج میں کاروبار مزید فروغ پائے گا۔